Swat Voice
Sport

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار

Najam sethi - نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو سلام کرتے ہوئے لکھا کہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کے باعث نہیں بننا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے لیے عدم استحکام اور غیر یقینی جیسی صورتحال بہتر نہیں ہے اس لیے ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہو۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی لانے کی خواہشمند ہے جبکہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی کو چیئرمین دیکھنا چاہتی ہے۔





Source link

متعلقہ

پانچواں ٹی 20، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا

Swat Voice Editor

لالچ بری بلا ،کین ولیمسن زخمی، آئی پی ایل سے باہر

Swat Voice Editor

آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy