Swat Voice
Sport

افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانی سوٖغات کا تحفہ

WhatsApp Image 2023 03 30 at 9.22.24 AM 960x540 - افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانی سوٖغات کا تحفہ


پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں میں تحائف بانٹے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاک افغان کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران افغان کھلاڑیوں نے ہر ایک پاکستانی کھلاڑی کوتحفے  میں ایک چھوٹا سے باکس  دیا جس کے اندر ایک شیشی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو افغان پلیئرز  کی جانب سے اسپورٹس مین شپ اور  جذبہ خیر سگالی کے تحت مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے کے طور پر دی گئی۔

افغانستان نے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو ہرایا۔

 

 



Source link

متعلقہ

شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز، کل دو میچ کھیلے جائیں گے

Swat Voice Editor

وہی میدان وہی جذبہ، پاکستان نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy