Swat Voice
Sport

اسرائیل کے خلاف احتجاج کی سزا، انڈونیشیا اہم میزبانی سے محروم

WhatsApp Image 2023 03 30 at 7.08.06 AM 960x540 - اسرائیل کے خلاف احتجاج کی سزا، انڈونیشیا اہم میزبانی سے محروم


اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر انڈونیشیا سے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔ جو 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا۔

انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر نے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے باعث فیفا کی گورننگ باڈی نے ایونٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیفا کے مطابق انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متبادل میزبان کا اعلان جلد کر دیا جائے گا تاہم فی الحال ایونٹ کے شیڈول کو تبدیل نہیں کیا جا رہا یہی شیڈول برقرار رہے گا۔ انڈونیشیا کے خلاف جرمانے کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ورلڈ کپ، پاکستان اپنے میچز کہاں کھیلے گا؟

واضح رہے کہ اسرائیل ٹیم کی ایونٹ میں متوقع شرکت کے خلاف جکارتہ میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

انڈونیشیا سے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھننے کے بعد اس کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔



Source link

متعلقہ

ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے، شان مسعود

Swat Voice Editor

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

Swat Voice Editor

کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy