Swat Voice
Sport

قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے

WhatsApp Image 2023 03 29 at 17.17.49 960x540 - قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں کون شامل ہو گا؟ نئے نام سامنے آ گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارنی مارکل کو قومی ٹیم کا باولنگ کوچ جبکہ سابق بلے باز اینڈرو پوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ سے متعلق خبر رساں ادارے کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی مارنی مارکل اور اینڈیو پوٹک کی خدمات حاصل کرنے کیلے تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو بطور کنسلٹنٹ ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا ڈیزائن اس انداز میں کیا گیا ہے کہ مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ کاونٹی کرکٹ کلب ڈربی شائر کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کنسلٹنٹ کے بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق مارنی مارکل آئی پی ایل کے بعد باضابطہ طور پر قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے جبکہ بیٹنگ کوچ اگلے ماہ پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔



Source link

متعلقہ

آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل منظور، پاکستان کو پہلے سے دوگنا رقم ملے گی

Swat Voice Editor

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اعلان

Swat Voice Editor

رونالڈو نے پھر اسلامی طرز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy