Swat Voice
Sport

بھارت میں ورلڈ کپ، پاکستان اپنے میچز کہاں کھیلے گا؟

WhatsApp Image 2023 03 29 at 17.20.38 960x540 - بھارت میں ورلڈ کپ، پاکستان اپنے میچز کہاں کھیلے گا؟


ورلڈ کپ 2023 بھارت میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایشیا کپ سے متعلق ہونے اے سی سی اجلاس میں اصولی طور پر ہائبرڈ ماڈل پر غور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جو ٹورنامنٹ کو پاکستان میں منعقد کرنے کی اجازت دے گا۔

اس ماڈل کے تحت پاک بھارت گیمز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فیصلہ کن میچ بھی نیوٹرل مقام پر ہو گا۔

نیوٹرل مقام میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، سری لنکا یا یہاں تک کہ انگلینڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے بھارتی اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے عالمی ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلہ دیش میں کھیلے گا۔

ایشیا کپ پاکستان میں متوقع، بھارت کے میچز کہیں اور

کرک انفو کے مطابق اس فیصلے کے اثرات آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی پر بھی پڑ سکتے ہیں جو فروری 2025ء میں پاکستان میں ہو گی۔

پی سی بی نے پھر غیر رسمی بات چیت میں جو حل تجویز کیا تھا اسے ورلڈ کپ پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت کے دس مقامات پر کھیلا جانا ہے لیکن پی سی بی کچھ عرصے سے کہہ رہا ہے اس ایونٹ میں ان کی شرکت یا ان کی شرکت کی نوعیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ بھارت کیا فیصلہ کرتا ہے۔



Source link

متعلقہ

فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی جیت، کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل

Swat Voice Editor

شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کر سکتے وہ ہمارے ہیرو ہیں، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

دی ہنڈرڈ پلیئر ڈرافٹ، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی مہنگے ترین کھلاڑی قرار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy