Swat Voice
Sport

شاداب خان کا ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز

WhatsApp Image 2023 03 28 at 3.26.17 AM 960x540 - شاداب خان کا ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاداب خان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاک افغان ٹی 20 سیریز کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان بیٹسمین عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل 4 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انہوں نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



Source link

متعلقہ

افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

Swat Voice Editor

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ،اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کرلیا

Swat Voice Editor

بابر اعظم سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy