Swat Voice
Sport

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

WhatsApp Image 2023 03 28 at 1.01.38 AM 960x540 - پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا


قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور افغانستان کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغان کرکٹ ٹیم 116 رنز ہی بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

رحمان اللہ گرباز 18 اور محمد نبی نے 17 رنز بنائے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان 16، عثمان غنی 15 اور صدیق اللہ اتل 11 رنز بنا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز احسان اللہ اور شاداب خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، محمد وسیم اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میاں داد کے عمران خان سے متعلق حیران کن انکشافات

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 گیندوں پر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد 31، شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا سکے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی، فرید احمد، کریم جنت اور راشد خان نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



Source link

متعلقہ

مصباح الحق کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا

Swat Voice Editor

پانچواں ٹی 20، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا

Swat Voice Editor

میسی اب کون سا کلب جوائن کریں گے ؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy