Swat Voice
Sport

92 ورلڈ کپ کی فتح، گورے پوچھتے تھے یہ ’’ رمضان‘‘کون ہے؟، مشتاق احمد

WhatsApp Image 2023 03 26 at 12.48.57 PM 960x540 - 92 ورلڈ کپ کی فتح، گورے پوچھتے تھے یہ ’’ رمضان‘‘کون ہے؟، مشتاق احمد


ہم نیوز کے مارننگ شو ’’ صبح سے آگے‘‘ میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت پر ایک دلچسپ تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 92 ورلڈکپ رمضان کے مہینے میں ہوا، فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ جیت ’’ رمضان‘‘ کی وجہ سے ہوئی ہے، جس پر انگلش کھلاڑی پوچھنے لگ گئے کہ ’’ یہ رمضان کون ہے؟‘‘

مشاق احمد نے کہا کہ گورے کرکٹر پوچھتے تھے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں کی نام جانتے ہیں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جس کا نام رمضان ہو۔ بعد میں انگلش کھلاڑیوں کو رمضان سے متعلق بتانے پر بہت دلچسپ صورتحال بنی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کے مہینے کی برکات 92 ورلڈکپ کے دوران شامل حال تھیں۔ تمام قوم مقدس مہینے میں اپنی ٹیم کے لئے دعا گو تھی۔ ہر کھلاڑی نے اپنی فیملیز کو ورلڈ کپ کی جیت کے لئے خصوصی دعا کا کہتا تھا۔



Source link

متعلقہ

کراچی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان 438 رنز بناکر آؤٹ

Swat Voice Editor

سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی جھلک

Swat Voice Editor

رکشہ ہے یا طیارہ ؟ وسیم اکرم، وقار یونس کنفوژ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy