Swat Voice
Sport

افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر، رضوان کی یاد ستانے لگی

WhatsApp Image 2023 03 25 at 11.09.03 AM 960x540 - افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر، رضوان کی یاد ستانے لگی


افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد کرنے لگے۔

جمعہ کے روز  کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔

نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاؤں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔ عبداللہ شفیق اوراعظم خان کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔

ادھر میچر کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئےکھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔



Source link

متعلقہ

رضوان کسی کرکٹر پر تنقید یا غصہ نہیں کرتے بلکہ غلطیوں پر سمجھاتے ہیں، خوشدل شاہ

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

Swat Voice Editor

اظہر علی کی آخری اننگز، صفر پر آوٹ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy