Swat Voice
Sport

منفی اعزاز بھارتی کرکٹر نے اپنے نام کر لیا

WhatsApp Image 2023 03 24 at 1.49.33 AM 960x540 - منفی اعزاز بھارتی کرکٹر نے اپنے نام کر لیا


نئی دہلی: بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہو کر منفی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں مسلسل 3 بار صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز صرف سوریا کمار یادیو کا نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی بلے باز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت اور انیل کمبلے بھی اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں اور اب سوریا کمار یادیو نے یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے بھارتی بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، بھارتی وزیر کھیل کا یوٹرن

چنئی میں بھارت آسٹریلیا سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے 49 اوورز میں 269 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی کرکٹر 248 رنز ہی بنا سکے۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ میں ہی عبرتناک شکست دی۔



Source link

متعلقہ

ایک اور آفریدی! وزیراعظم شاہین کی بیٹنگ کے معترف

Swat Voice Editor

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Swat Voice Editor

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، بھارتی ٹیم میچ بھی ہاری، جرمانہ بھی بھرنا پڑا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy