Swat Voice
Sport

اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان، جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

WhatsApp Image 2023 03 23 at 1.17.49 PM 960x540 - اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان، جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا


اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان اور لیجنڈ اسکواش کھلاڑی جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایواڈز سے نوازا گیا۔ اسکواش کے میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان اور اور ان کے ہم عصر جان  شیر خان کو صدر پاکستان عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔

جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن جیت چکے ہیں۔ ماضی  میں اسکواش کے یہ عظیم کھلاڑی کئی بین الاقوامی اعزاز  بھی لے چکے ہیں۔

جان شیر خان بھی اپنے کیرئیر میں 8 بار ورلڈ اوپن جبکہ  6 بار برٹش اوپن اپنے نام کر چکے ہیں۔

 



Source link

متعلقہ

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

Swat Voice Editor

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Swat Voice Editor

شاداب الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy