Swat Voice
Sport

آدھے سے زیادہ پاکستانی پی ایس ایل میچیز نہیں دیکھتے، سروے

WhatsApp Image 2023 03 23 at 8.58.58 AM 960x540 - آدھے سے زیادہ پاکستانی پی ایس ایل میچیز نہیں دیکھتے، سروے


گیلپ پاکستان سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانیوں (51 فیصد) نے پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ نہیں دیکھا۔

سروے میں ملک بھر سے قومی سطح پر بالغ مردوں اور خواتین سے سوال پوچھا گیا  کہ کیا انہوں نے پی ایس ایل  کا کوئی مکمل یا جزوی طور پر کوئی میچ دیکھا؟

جواب میں 49 فیصد پاکستانیوں نے ’’ ہاں ‘‘ کہا جبکہ 51 فیصد پاکستانیوں نے ’’نہیں‘‘ میں جواب دیا۔

گیلپ انٹرنیشنل سے الحاق شدہ گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے یہ سروے مکمل کیا جبکہ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے نتائج جاری کیےگئے۔

سروے میں ملک کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں کے 563 مرد و خواتین سے نمونے لئے گئے۔ سروے پر اعتماد ہونے کا تخمینہ 95 فیصد رہا جبکہ غلطی کا امکان دو سے تین فیصد کے درمیان ہے۔ سی اے ٹی آئی وہ طریقہ کار ہے جس سے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کی زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے کا ذکر کیا تھا۔



Source link

متعلقہ

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

Swat Voice Editor

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے

Swat Voice Editor

وزڈن ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، کتنے پاکستانی کرکٹرز شامل؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy