Swat Voice
Sport

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آ گئے

WhatsApp Image 2023 03 22 at 2.50.26 PM 960x540 - ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آ گئے


لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے، بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔

امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشن کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 4 درجہ ترقی پاکر چھٹے سے دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمیتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔



Source link

متعلقہ

قطر پہ تنقید کرنیوالے یورپی ممالک کو 3 ہزار سال تک انسانوں سے معافی مانگنا ہوگی، فیفا سربراہ

Swat Voice Editor

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Swat Voice Editor

عماد وسیم انٹرویو کے بعد بابر اعظم کے گلے لگ گئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy