Swat Voice
Sport

’’2011 کا بدلہ لینا ہے‘‘، شعیب اختر کی ورلڈ کپ میں پاک بھارت فائنل کی پیش گوئی

WhatsApp Image 2023 03 21 at 20.19.12 960x540 - ’’2011 کا بدلہ لینا ہے‘‘، شعیب اختر کی ورلڈ کپ میں پاک بھارت فائنل کی پیش گوئی


پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں، چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ہم نے اس بار بھارت سے 2011 کا بدل لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا خود ٹورنامنٹ سے بڑی خبر ہو گی۔

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ دونوں بورڈز حکومت سے مشاورت کے بغیر آپس میں سیریز کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی بات ہوتی ہے تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے۔ میری دونوں طرف کے تمام سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے؛ برائے مہربانی غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کیا کریں۔



Source link

متعلقہ

شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟

Swat Voice Editor

کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا

Swat Voice Editor

سیمی فائنل میں ہار دیکھ کربھارتی کھلاڑیوں کی اوٹ پٹانگ حرکتیں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy