Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کانجو، پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا

kanju - کانجو، پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا

سوات وائس : تھانہ کانجو پولیس کا بروقت کاروائی ، دیرینہ دشمنی پر قتل کرنے والا ملزم موقع پر گرفتار ، الہ قتل ایس ایم جی برآمد، ایس ڈی پی او سرکل کبل حبیب شاہ نے ہمراہ ایس ایچ او کبل یار محمد خان اور انوسٹی گیشن افیسر اسلام الحق اس حوالے سے تھانہ کانجو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح 09:15 بجے ٹاؤن شپ روڈ نزد خان دکان پر ایک واقعہ رونما ہوا جس میں ملزم عبدالرحیم ولد نواب ساکن سپلمئی  کانجو نے ایس ایم جی سے فائر کر کے عمر ذادہ ولد پیرے جو کہ سوزوکی ڈرائیور تھا گولیاں لگنے سے موقع پر جا بحق ہو چکا تھا جب کہ سوزوکی میں بیٹھی ہوئی مقتول کی بیوی مسماۃ (ن) اور ایک راہگیر زید احمد ولد شمشیر علی  بعمر 6 سال سکنہ ڈھیرئی گولی لگنی سے زخمی ہوگئے تھیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے اطلاع ملتی ہے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور چند منٹوں  میں ملزم کو گرفتار کر لیا جس الہ قتل ایس ایم جی بھی بر آمد کر لی ہے ۔ملزم چونکہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا اور جلد بازی میں اپنے کلا شنکوف کے برسٹ ہو نے سے بایاں پاؤں پر گولی لگ زخمی ہو چکا تھا۔ جسے پولیس نے گرفتار کر کے بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اقبال جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقتول نے 20 سال پہلے میرے والد صاحب کا قتل کیا تھا جس بناء پر میں نے یہ قتل کیا ہے،  مزید تفیش جاری ہے۔

متعلقہ

جنگلات کی کٹائی اور’ چین سا ‘ کے استعمال پر پابندی عائد

Swat Voice Editor

پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے، شاہد آفریدی

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب الیکشن، آزاد صحافی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy