Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات موٹر وے فیز ٹو جائزہ اجلاس، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے پیشرفت کا جائزہ لیا

Commissioner 1 - سوات موٹر وے فیز ٹو جائزہ اجلاس، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے پیشرفت کا جائزہ لیا

سوات وائس :  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت سوات موٹر وے فیز ٹو سے متعلق اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر برکت اللہ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں اور مجموعی پیشرفت پر آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے لئے اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور کام ٹائم لائن کے مطابق ادائیگیوں کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی نوعیت کے منفرد ڈیزائن پر مشتمل موٹروے کی لمبائی 80 کلومیٹر ہے جس میں 10 کلومیٹر ضلع ملاکنڈ کے ایک اور 70 کلومیٹر ضلع سوات کے چھ تحصیلوں سے ہو کر گزرے گا جس میں آٹھ پل اور نو انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔ سوات ریور رائٹ اور لفٹ کناروں پر چلنے والی موٹروے کا آغاز چکدرہ انٹرچینج اور اختتام چکرئی پر ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے سوات میں سیاحت، باغبانی سے جڑے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور منصوبہ تیز اور بہتر امدروفت میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے ڈی سی افس میں ترقیاتی کام جاری

Swat Voice Editor

کبل میں دیوار گرنے کا واقعہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی

Swat Voice Editor

آرمی کیمپ توتانو بانڈئی خالی کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن، متاثرین نے دھمکی دے دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy