Swat Voice
Sport

عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

WhatsApp Image 2023 03 20 at 9.27.52 AM 960x540 - عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ


دبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے۔

ہربھجن سنگھ سے پروگرام اینکر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا انڈیا کو ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنا چاہیے۔

جس پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے لیکن پاکستان میں آئے روز نئے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں ہیں، ان پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں۔

آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو جیسے دبئی وغیرہ پر کھیلے جائیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہوا ہے اور مطالبہ کر رکھا ہے کہ ایشیا کپ کسی دوسری جگہ کرایا جائے۔





Source link

متعلقہ

سرفراز نواز کا پاکستان کی خدمت کیلئے بڑا اعلان

Swat Voice Editor

کین ولیمسن آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ سے بھی باہر

Swat Voice Editor

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کر لیں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy