Swat Voice
Sport

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

WhatsApp Image 2023 03 19 at 12.47.12 AM 960x540 - پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور


لاہور: جیسن روئے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے 63 گیندوں پر 145 رنز بنائے۔ انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا۔

ملتان سلطانز کے ریلی روسو 121 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قلندرز پی ایس ایل کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے

ملتان سلطانز کے عثمان خان 120 رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل 117 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر آئے اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم اور فخر زمان 115 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر رہے۔



Source link

متعلقہ

لنکا پریمیئر لیگ، کل بابراعظم اور شعیب ملک کی ٹیموں کا آمنا سامنا

Swat Voice Editor

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کر لی

Swat Voice Editor

چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy