Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پاکستان کی سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،حناءجیلانی

HRCP - پاکستان کی سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،حناءجیلانی

سوات وائس : پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات انتہائی تشویشناک ہے ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، عام لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، حنا جیلانی چیرپرسن ہیومن رائسٹس کمشین آف پاکستان کا سوات میں صحافیوں سے گفتگو، سوات پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جن میں پروفیسر اعجاز خان، سینئربیرسٹر شیر محمدخان، جمیلہ گیلانئ، اکبرخان، مریم روف نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم سوات میں انسانی حقوق بارے معلومات اکھٹاکرنے کے لئے آئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اتنے کمزور ہوچکے ہیں کہ ہر کوئی اس کو چیلنج کرتاہے۔ سیاسی حالات کو بہتر بانا سیول اداروں کا کام ہے ، انہوں سپریم کورٹ آف پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھبی بھی اس ادارے نے ایسا تاثر نہیں دیاجوکہ اج کل دیا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ سیول ادارے اپنا کردار ادا کرے تمام ادارے اگر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرتے تو حالات اس سطح پر نہیں پہنچ جاتے،  انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معیشت تباہی کے طرف ہے، عام لوگ مشکلات سے دوچار ہے مگر سیاستدان اپنے خواہشات کے لئے بغیر کسی معقول وجہ کے اسمبلیاں توڑ رہی ہے،  صرف پنجاب میں انتخابات کے لئے 35 ارب روپے درکار ہے یہ عوام کے فلاح پر لگ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں دو صوبوں میں اسمبلیاں نہیں ہے، قومی اسمبلی نامکمل ہے، اس پر ان کو سخت تشویش ہے، حنا جیلانی نے  کہ سوات میں امن ومان کے حوالے سے ہومین رائٹس کمیشن کو تشویش ہے اور اداروں کو تنبہ کررہی ہے کہ  سوات میں ماضی کے طرح بدامنی نہیں ہونی چاہیں انہوں نے سواتی عوام کو خیراج تحسین پیش کیا کہ عوام نے دہشت گردی او بد امنی کو سیکورٹی اداروں کے پہنچنے سے قبل مسترد کردیا اور سڑکوں پر نکل آئے، حنا جیلانی نے صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایاجائیں سرکاری سکولوں اور کالجوں سے سیکورٹی ادارے نکل جائیں، غیر قانونی عقوبت خانے اورجیلوں کو فوری طور بند کردیا جائیں اس پر ان کا ادارہ اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو سخت تشویش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بعض لاپتہ لوگ نجی جیلوں میں مرچکے ہیں ان کے بارے میں لواحیقین کو کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے،  صرف لاش کو لواحقین کے حوالے کئے جارہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماروائے عدالت قتلوں کے خلاف سخت مذاہمت کیا جائیگا۔ اس موقع پرانہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔

متعلقہ

چیئرمین ڈیڈیک کی زیر صدارت ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے حوالے سے اہم اجلاس، سٹی میئر شاہد علی کی بھی شرکت

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن نے دس یتیم بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا سامان فراہم کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy