Swat Voice
Sport

بابر اعظم نے شکست کی وجہ بتا دی

WhatsApp Image 2023 03 18 at 3.17.51 AM 960x540 - بابر اعظم نے شکست کی وجہ بتا دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج ہم پلان کے مطابق باؤلنگ نہیں کرا سکے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا اور ہمیں میچ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میری اپنی انفرادی کارکردگی سے مطمئن ہوں جبکہ جتنے بھی میچ ہوئے بہت مزے کے رہے اور پی ایس ایل 8 میں پچز بھی بہت اچھی بنی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل 8 سے پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ ملا لیکن آج ہم پلان کے مطابق باؤلنگ نہیں کرا سکے۔ محمد حارث کو مختلف نمبر پر کھیلا کر چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے جونئیر کو ساتھ لے کر چلوں اور ہمیشہ پی ایس ایل سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔



Source link

متعلقہ

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

Swat Voice Editor

!نیوزی لینڈ کی ‘بی’ ٹیم سے شکست، بابر کی کپتانی پھر خطرے میں

Swat Voice Editor

پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا، عرفان پٹھان کی پرانی ٹوئٹ پر میمز کا طوفان آگیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy