Swat Voice
Sport

بارش کی صورت میں فائنل کون کھیلے گا؟ لاہور قلندرز یا پشاور زلمی

WhatsApp Image 2023 03 17 at 12.55.34 PM 960x540 - بارش کی صورت میں فائنل کون کھیلے گا؟ لاہور قلندرز یا پشاور زلمی


پی ایس ایل 8 کا دوسرا ایلی مینیٹر میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، اہم ترین مقابلے میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔

لاہور میں صبح بارش ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تھا لیکن محکمہ موسمیات نے لاہور میں دوبارہ بارش کی پیش کی ہے جس سے اہم میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بارش کی صورت میں اگر میچ مکمل نہیں ہوتا یا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو اس کا فائدہ لاہور قلندرز کو ملے گا۔

لاہور قلندرز نے لیگ میچز میں دس میں سے سات میچ جیتے ہیں اور اس کے 14 پوائنٹس ہیں، پشاور نے 10 میچوں میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور اس پوائنٹس 10 ہیں۔

اس طرح بارش کی صورت میں لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ جائیں گے، جہاں ان کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔



Source link

متعلقہ

حکومت کا ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ

Swat Voice Editor

فٹبال کی دنیاکا نیا چیمپئن کون؟فیصلہ آج

Swat Voice Editor

رونالڈو کے بعد لیونل میسی، سعودی کلب سے بڑی آفر

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy