Swat Voice
Sport

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

WhatsApp Image 2023 03 16 at 2.28.50 PM 960x540 - ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایشیا کپ میچز کے حوالے سے کہا کہ اگر یہ میچز پاکستان میں نہیں ہوتے پھر سری لنکا میں کروا لینے چاہئیں۔

لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دوحا میں 10 مارچ سے جاری ہے،شعیب اختر بھی دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔

انہوں نے وہاں ایک انٹرویو میں ایشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کروا نے چاہئیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے خواہش کی کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا پاک بھارت میچ سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبان پاکستان کو ملی ہوئی ہے لیکن بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکاری ہے، جس کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ

انگلینڈ جیسی بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں، بھارت مشکل میں پھنس گیا

Swat Voice Editor

بابراعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy