Swat Voice
Sport

قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

WhatsApp Image 2023 03 14 at 12.44.27 960x540 - قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا


قومی ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد شاداب خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔

شاداب  خان نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے، شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

شاداب  خان نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ

روجر فیڈرر نے انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Swat Voice Editor

آئی پی ایل: ایم ایس دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

Swat Voice Editor

شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy