Swat Voice
Sport

افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاداب خان یا شان مسعود کو کپتان بنائے جانے کا امکان

shadaab and shan masood - افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاداب خان یا شان مسعود کو کپتان بنائے جانے کا امکان


افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان یا شان مسعود کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مختلف کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی افغانستان سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا خواہاں ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

چاروں کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ مینجمنٹ پر چھوڑ دیا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی نجم سیٹھی سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کرے گی۔

افغانستان سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج 2 بجے کیا جائیگا چیف سلیکٹر ہارون رشید پریس کانفرنس میں قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔



Source link

متعلقہ

رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

Swat Voice Editor

ثانیہ مرزا، شعیب ملک کی زندگی کی سپر وویمن

Swat Voice Editor

سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی جھلک

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy