Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کبل،گل جبہ میں خاتون کی ذبح شدہ لاش برآمد

dead body - کبل،گل جبہ میں خاتون کی ذبح شدہ لاش برآمد

سوات وائس:  سوات تھانہ کبل کے علاقہ گل جبہ میں گھر کے اندر خاتون کی ذبح شدہ لاش برآمد،کبل پولیس کو اطلاع ملتے ہی وقوعہ پر پہنچ گئے،خاتون کو تیز دار شے سے گلہ پر ذبح کرکے قتل کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کبل کے حدود گل جبہ خوڑ محلہ میں خاتون (ک) زوجہ مسین ساکن گل جبہ کی تیز دار آلہ سے ذبح شدہ لاش گھر میں کچن کے برآمدے میں چارپائی پر ملی جس کو ضروری کاروائی کیلئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ کبل پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ ولد مسین کے مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ نے پولیس کو بتایا کہ والد ایک ہفتہ سے گھر میں موجود نہیں وہ بیٹی کے گھر دردیال چلا گیا ہے جبکہ رات کے وقت مجھے اطلاع ملی کہ وقوعہ ہوچکا ہے جب میں رات کے وقت گھر داخل ہوا اور لائٹ روشن کیا تو چارپائی پر والدہ کی قتل شدہ لاش پڑی تھی جو کسی تیز دار آلےسے ذبح کی گئی تھی، ہمارا کسی سے کوئی عناد بھی نہیں ہے ۔کبل پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ

ڈپٹی ڈاریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب خان کی ڈی سی سوات سے ملاقات

Swat Voice Editor

مٹہ، بیدرہ میں ٹریفک حادثہ،18 زخمی اسپتال منتقل

Swat Voice Editor

امانکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، دو خواتین زخمی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy