Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد

commissioner - ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت کے بارے سیشن کا انعقاد

سوات وائس: ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر، تکنیکی واقفیت دینے کے بارے میں دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد سیدو شریف سوات میں کیا گیا ہے جسکے افتتاحی روز کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیشن کا انعقاد محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی مدد اور برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی مالی معاونت سے کیا۔ آگہی سیشن کا مقصد اسسٹنٹ کمشنرز کو نئے بلدیاتی نظام کے تحت موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔ بطور مہمان خصوصی خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے ایس این جی پروگرام کے تحت مختلف اسسٹنٹ کمشنرز کی استعداد کار کے پروگرام کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ نے سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے گورننس کے معیار کو بڑھانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔شرکاء کو بتایا گیا کہ سب نیشنل گورننس پروگرام صوبائی اور مقامی سطح پر پالیسیوں اوراصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کو تکنیکی مدد کے لیے کام کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گورننس اصلاحات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے۔ تکنیکی اورینٹیشن سیشن ایس این جی پروگرام کے مقاصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے جو مالاکنڈ ڈویژن میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت موثر طریقے سیاپنے فرائض سرانجام دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ

سوات میں تمام پولیس اہلکاروں کی ذہنی فٹنس کا مکمل جائزہ لینے کا مراسلہ جاری

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈونرکانفرنس میں ایک کروڑ83 لاکھ امداد کے اعلانات

Swat Voice Editor

سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، مہوڈنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy