Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے حوالے سے دوسالہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

lasoona - موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے حوالے سے دوسالہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

سوات وائس : موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات ملک کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے، حکومت اپنی طرف سے ان آفاتی خطرات کو کم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے، اس حوالے سے غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ محمد انوار خان نے مقامی ہوٹل میں غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے حوالے سے دوسالہ ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لاسونہ ڈائریکٹر اعظم خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر نور مالک پراجیکٹ منیجر لالہ رخ، جی آئی زیڈ کے علی خان، محمد عابد، خدیجہ، اے ڈی سی سہیل خان، اے سی اصغر سورانی اور دیگر بھی موجودتھے، اس موقع مقررین نے کہا کہ کہ موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ پوری دنیا کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان چیلنجیز سے نمٹنے کے لئے مقامی سطح پر لوگوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی تربیت کی اشد ضرورت ہے، عوام میں اگاہی پیدا کرنا ہوگا کہ ان خطرات سے کیسے نمٹایا جائے، اس موقع پر لاسونہ کے ڈائیریکٹر اعظم خان نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کے جانب سے یہ اگاہی مہم خیبر پختونخوا کے دو اضلاع سوات اور لوئر دیر میں شروع کیا جارہا ہے جس سے مقامی سطح پر عوام میں موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات کے اثرات زراعت اور صحت کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرنے باقاعدہ تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر بھی کام جاری ہے ان کے ساتھ ملکر ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے ضلع سوات اور ضلع لوئر دیر میں تربیتی ورکشاپ اور اگاہی مہم کا اہتما کیا جائیگا۔  

متعلقہ

سوات پریس کلب الیکشن، آزاد صحافی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

Swat Voice Editor

زلزلہ کے باعث بند کالام شاہراہ کو کھولنے کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بروقت کارروائی

Swat Voice Editor

نیوزی لینڈ میں سوات کے امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy