Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے شعراء وادباء کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان سے ملاقات

commissioner 2 - ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے شعراء وادباء کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان سے ملاقات

سوات وائس : کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان سے ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے شعراء وادباء کی مختلف تنظیموں کے نمائندہ وفد نے عبد الخالق بادل کی قیادت میں کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر اقبال شاکر، ڈاکٹر عطا ء اللہ، ناصر بونیری، رحیم شاہ رحیم، موسی خان عکاس، ریاض احمد حیران، نور محمد معصوم، عزیزاللہ گران، ضیا ء اللہ، بحرام گل، غنی خان غرزنگ،مسلم خان مثال اور امجد علی سورج شامل تھے۔ وفد نے کمشنر ملاکنڈ کو ملاکنڈ ڈویژن کی شعراء تنظیموں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اضلاع کی سطح پر کلچرل ہال کے قیام، غریب و مستحق شعراء کیلئے سکالرشپ، مختلف حکومتی ادروں کے ریلیف پیکجز میں مختص کوٹہ اور شعرا ء کے اپنے اپنے اشعار کے مجموعوں کے چھپائی میں مالی معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی۔کمشنرملاکنڈ نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کا انتظامی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ملاکنڈ کا مزید کہنا تھا کہ شعراء وادیب معاشرے میں رونما ہونے والے حالات کو دل سے محسوس کرتے ہیں اور ان احساسات کو پھر الفاظ کی شکل دیتے ہیں جو آنے والی نسل کیلئے ایک بیش بہاخزانہ ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے مزید کہا کہ انتظامیہ ادیب و شعراء کی ادبی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے تمام مطالبات کو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ضلعی انتظامیہ اور دوسرے متعلقہ اداروں کیساتھ اٹھایا جائیگا۔ کمشنرملاکنڈ نے مزید کہا کہ آپ کی معاشرہ کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے ہونگے۔ آخر میں شعراء نے اپنے شاعری کے مجموعے پیش کئے جبکہ کمشنرملاکنڈ نے وفد کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ

سوات قومی جرگہ نے فوجی آپریشن مسترد کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کردیا

Swat Voice Editor

پولیس افسران اور نوجوان آمن وامان برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز کرے،آر پی او ملاکنڈ

Swat Voice Editor

سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy