Swat Voice
Sport

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیاں عربی بولنے لگیں

WhatsApp Image 2023 03 08 at 7.41.06 PM 960x540 - اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیاں عربی بولنے لگیں


ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے عربی بولنا شروع کردی ہے، ان کی بیٹیوں نے سعودی عرب میں رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی ہے۔

رونالڈو کا عربی گیتوں پر تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

کرسٹیانو رونالڈو کی شریک حیات جورجینا روڈریگز نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بچیاں عربی میں محو گفتگو ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی۔

Ronaldo with family 0654 - اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیاں عربی بولنے لگیں

رونالڈو تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال معاہدے کے لیے تیار

جورجینا روڈریگز کی ایک اسٹوری میں دونوں بچیاں عربی زبان میں اپنی فیلمی کے لیے نغمہ گاتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں۔ بچیوں نے جو نغمہ گایا اس کے معنی ہیں، میری فیملی، میری فیملی، مجھے اپنی والدہ سے پیار ہے، مجھے اپنے بھائی سے پیار ہے۔

جورجینا روڈریگز نے اسٹوری میں اسٹار فٹبالر رونالڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری بیٹیوں نے پہلے سے ہی عربی میں گانا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونایئٹڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ان کی فیملی بھی سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے۔

کنگڈم سویٹ، رونالڈو کے لیے شاہی رہائش کا انتظام

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پانچ بچے ہیں جن میں سے 2 جارجینا اور تین ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔





Source link

متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

Swat Voice Editor

محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Swat Voice Editor

پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy