Swat Voice
Sport

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 208رنز کا ٹارگٹ دے دیا

match - پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 208رنز کا ٹارگٹ دے دیا


پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 208رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 68 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں تین چھکے اورآٹھ چوکے شامل تھے،

بابر اعظم 50 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوئے، محمد حارث 9 رنز بنا کر راشد خان کا شکار بنے۔ رومن پاؤل 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹام کولر 36 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے، ان کے بعد حسیب اللہ خان 12 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے،عامر جمال 5 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،

عظمت اللہ عمرزائی بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر راشد خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ شاہین آفریدی نے وہاب ریاض کو بھی کوئی رنز نہ بنانے دیا ان کا کیچ بلنگز نے تھاما۔ ارشد اقبال ایک رنز بنا کر زمان خان کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح لاہور قلندرز کو 208رنز کا ٹارگٹ دیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار،زمان خان،راشد خان اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



Source link

متعلقہ

سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

Swat Voice Editor

آئی سی سی سالانہ اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کریگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈ کپ،ایک اورپابندی عائد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy