Swat Voice
Sport

پاکستان کے اہم کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

SOHAIL TANVIR - پاکستان کے اہم کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سہیل تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔

سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ایک روزہ، 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔





Source link

متعلقہ

سائمن ڈول کی بابراعظم کے بعد کوہلی پر کڑی تنقید

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی جیت، کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل

Swat Voice Editor

محمد عامر کی واپسی سے متعلق چیف سلیکٹر کا بڑا بیان آگیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy