سوات وائس : سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ غریب عوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہوسکتے، امپورٹڈ حکومت کی طرف سے غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا، مہنگائی کے بوجھ تلے لوگوں کا گزر بسر مشکل ہوتا جا رہا ہے، حکومت کے ساتھ لوگوں کو مہنگائی کے دلدل سے نکالنے کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ناقص پالیسیوں کیوجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بتدریج اضافہ ہو تا جا رہا ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے مینگورہ کے مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے آگے غریب عوام بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں مہنگائی نے غریبوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے مہنگائی کیوجہ سے لوگوں کی مشکلات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے غریب لوگوں پر مہنگائی بم گرانے کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے لوگوں میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت نہیں رہی آج غریب عوام مہنگائی سے تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان آنے والا ہے کمر توڑ مہنگائی کے سیلاب کے آگے بندھ باندھنے اور لوگوں کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کے ساتھ کوئی پروگرام نہیں ہے غریب عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور شہباز سرکار بانسری بجا رہا ہے حکومت دعوؤں اور وعدوں کے بجائے مہنگائی کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔
previous post
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments