Swat Voice
Sport

پی ایس ایل8: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

WhatsApp Image 2023 03 03 at 7.11.16 PM 960x540 - پی ایس ایل8: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل، کون سی ٹیم کس پوزیشن پر

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر میں ٹاس جیت جاتا تو ہم نے بھی پہلے بولنگ ہی کرنی تھی۔

اسلام آباد کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، الیکس ہیلز کے علاوہ رومان رئیس اور مبصر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچ ہار چکی ہے اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





Source link

متعلقہ

پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن بن گیا

Swat Voice Editor

کیا پاکستان کرکٹ کو نیا سپر اسٹار مل گیا؟

Swat Voice Editor

’’2011 کا بدلہ لینا ہے‘‘، شعیب اختر کی ورلڈ کپ میں پاک بھارت فائنل کی پیش گوئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy