Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

نگران صوبائی وزیر کا آٹے کے ملوں کا دورہ، آٹا کوالٹی کا معائنہ

Ali shah 2 - نگران صوبائی وزیر کا آٹے کے ملوں کا دورہ، آٹا کوالٹی کا معائنہ

 سوات وائس : نگرا ن صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا ضلع بونیر میں مختلف فلور ملز کا دورہ، محمد علی شاہ نے فلور ملز میں گندم پسائی اور آٹاکوالٹی کا مکمل معائنہ کیا۔ آٹے کا معیار چیک کیا، سبسڈائزڈ آٹے کے نمونے لیبارٹری کو بھجوانے کے لئے آٹے کے نمونے ساتھ لے گئے جن کی کوالٹی اور معیارکو چیک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کوبھیج دیا جائے گا۔نگرا ن صوبائی وزیر نے کہا کہ دورے کا مقصد فلور ملز میں گندم کی پسائی، ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور آٹے کا معیار چیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے قبل سوات کے مختلف فلور ملز سے بھی آٹے کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں جن کا بھی متعلقہ محکمہ  لیبارٹری ٹیسٹ کریں گے۔انہوں نے ہدایت دی کہ متعلقہ حکام سستے آٹے کی فراہمی اورفلورملز کی چیکنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے ملزمالکان سے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرانے کے تفصیلات بھی طلب کی، نگران صوبائی وزیر نے کہا میں بذاتِ خود فلور ملوں کی نگرانی کر رہاہوں۔ اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملز مالکان ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔ غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسرز اور فلور ملز کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی انہوں نے حکام کوملز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ

خیبر نیوز سوات کے بیورو چیف خالد خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

Swat Voice Editor

شہید افسر علی کیس، ڈی پی او نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی

Swat Voice Editor

سنگوٹہ سکول فائرنگ،سات سالہ عائشہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy