Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات بورڈ میں داخلوں کی مد میں ترامیم کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

ISF - سوات بورڈ میں داخلوں کی مد میں ترامیم کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں نعرہ بازی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہارون خان، تحصیل بابوزئی کے صدر امیر خان، حیات باچہ اور دیگر نے کہا کہ سوات بور ڈ نے جو داخلوں کے مد جو ترامیم کی وہ طالب علموں کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں لہٰذا سوات بورڑ اپنے فیصلے کو واپس لیکر طالب علموں کو ریلیف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر طالب علم صرف ایک ایمپرومنٹ کے لئے داخلہ کرسکتے ہیں دوسری بار انکو ایمپرومنٹ کے لئے اجازت نہیں، اسی طرح مارکس سسٹم کو ختم کررہے ہیں جبکہ جی پی اے سسٹم رائج کرنا چاہتے ہیں جو طالب علموں کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سوات بورڈ کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ترامیم پر نظر ثانی کرکے طالب علموں کو سہولیات فراہم کریں اور ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں اگر ہمارے جائز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے تعلیم حاصل کرنے کے بجائے احتجاج کرنے مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

Saeed

کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

Saeed

پولیس کا آپریشن، شدت پسندوں کے گھروں اور مورچوں کو مسمار کردیا گیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy