Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تحریک لبیک ضلع سوات کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Labaik 2 - تحریک لبیک ضلع سوات کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : تحریک لبیک ضلع سوات کا مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے امیر پی کے 5 مفتی شہاب الدین، منتخب چیئرمین ویلج کونسل کوٹلئی ہاشم خان، مفتی عبدالکبیر اور دیگر نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے، آئے روز اشیائے ضروریات کی نرخوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھا ہے، انہوں نے کہا موجودہ حکومت جاری مہنگائی پر نظر ثانی کرکے عوام سستا ریٹ پر اشیائے ضروریات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیائے خوردنوش کی قمیتیں بڑھتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی لاکر پرانے نرخنامے پر لگائیں تاکہ عوام کو سستا سہولت مل جائے، اگر مہنگائی مزید بڑھ گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے اور احتجاجی تحریک شروع کرکے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

متعلقہ

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

Saeed

امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

Saeed

سوات قومی جرگہ نے فوجی آپریشن مسترد کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کردیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy