Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات پولیس کے شہید اہلکار آفسر علی کیس میں سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کا اجلاس

Afsar 2 - سوات پولیس کے شہید اہلکار آفسر علی کیس میں سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کا اجلاس

سوات وائس : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں سال 2014 میں کالام میں پیش انے والے سوات پولیس کے شہید اہلکار آفسر علی واقع کی اسرنو تحقیقات کے لیے 6 رکنی سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کا پہلا اجلاس ایس پی انوسٹی گیشن سوات کے دفتر میں ہوا جس میں سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے اپنے ٹی او آرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے چیئرمین ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن کے زیر صدارت ہوا جس میں ایس پی بادشاہ حضرت اور شوکت سلیم خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر ارکان ممبران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم شہید کانسٹیبل افسرعلی کی بھائی ناصر علی اور دیگر کے بیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ تحقیقات کیلئے تمام متعلقہ افراد سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔ٹیم شہید کانسٹیبل افسرعلی کے قتل کے واقع کی اسرنو تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ بھی جائیں گے۔ اجلاس میں شہید کانسٹیبل افسرعلی کے بھائی ناصر علی نے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے بنائی گئی سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک ‘مثبت قدم’ قرار دیا ہے آج کے اہم  اجلاس میں کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے ممبران انتہائی مخلص،قانون پسند،ایماندار، ذہین شخصیات اور آفیسرز ہیں جو متعلقہ کیس پر ہر پہلو سے تفتیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مثاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ وہ عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئے عملی جدو جہد کررہے ہیں جس کو عوامی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

متعلقہ

سوات پولیس نے ماہ دسمبر میں 141کلو چرس،گیارہ کلوہیروئن، چار کلوآئس اور 520لیٹر شراب برآمد کرلی

Saeed

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی نے مٹہ دارمئی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

Saeed

عبید خان قتل کیس کا مرکزی ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy