Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

گبین جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹول اختتام پذیر

gabin jabba - گبین جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹول اختتام پذیر

سوات وائس : سوات کی حسین سیاحتی علاقے گبین جبہ میں تین روزہ سنو اینڈ سپورٹس فسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے فیسٹیول میں حصہ لیا، اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے،آخری دن مختلف ایونٹس پیش کئے گئے جس میں پشتو موسیقی کی تقریب نے سرد موسم میں نوجوانوں کا لہو گرما کر ماحول کو رنگین بنادیا، سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں محکمہ سیاحت اینڈ سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ کی تعا?ن سے سہ روزہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحوں کو اس خوبصورت وادی گبین جبہ کی طرف راغب کرنا تھا، فیسٹیول میں رنگ رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے تھے جس میں رسہ کشی، ٹگ آف وار،ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے شامل تھے، فیسٹیول میں سیاحوں کی دل چسپی کیلئے مختلف قسم کے سٹا ل بھی لگائے گئے تھے جس میں سیاحوں کی دل چسپی کا سامان رکھا گیا تھا، بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے جس میں وہ خوب ہلہ گلہ کررہے تھے، مائنس سنٹی گریڈ کی سرد میں آخری روز کی اہم تقریب رباب کے دھنوں پر نوجوانوں کے بھنگڑے تھے جس نے انتہائی سرد موسم کو گر ما کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور سپورٹس افیسر کاشف فرحان نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نواز، تقریب میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوات کو قدرت کی طرف سے بے تحاشا حسن عطا کیا گیا ہے اسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کو سوات آنا چاہئے تاہم انہوں نے گبین جبہ تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور قیام وطعام کی سہولیات کی فراہمی کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے حکومت سے اس جانب توجہ دینے پر زور دیا تاکہ مستقبل میں اس علاقے کی سیاحت کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ

تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور ملازم دوست حکومت ہے، فضل حکیم

Swat Voice Editor

سیاحت کی ترقی کے لیے  سیاحتی مقامات پر زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ، نگران صوبائی وزیر محمد علی شاہ

Swat Voice Editor

چارباغ میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy