Swat Voice
Sport

دی ہنڈرڈ پلیئر ڈرافٹ، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی مہنگے ترین کھلاڑی قرار

WhatsApp Image 2023 03 01 at 3.09.05 PM 960x540 - دی ہنڈرڈ پلیئر ڈرافٹ، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی مہنگے ترین کھلاڑی قرار


انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لئے پاکستان سے 58 مرد اور 8 خواتین کرکٹرز کی رجسٹریشن کر دی ہے۔

رواں برس ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، ان تینوں کھلاڑیوں کو ایک لاکھ پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد عامر، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 60 ہزار پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے، شاداب خان برمنگھم فونیکس کے اسکواڈ میں برقرار ہیں۔

مینز ہنڈرڈ ڈرافٹ کے لئے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کی 50 ہزارپاؤنڈ جبکہ محمد حفیظ اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 40 ہزار پاؤنڈ طے پائی ہے۔

پاکستان کے دیگر 21 کھلاڑی جن میں وہاب ریاض، شاہنواز دھانی، سرفراز احمد، عمر اکمل، اعظم خان، شرجیل خان، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں بغیر کسی ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہیں۔

ویمن ہنڈرڈ کیلئے پاکستان کی 8 خواتین کرکٹرز رجسٹرڈہوئی ہیں جن میں ڈیانہ بیگ، جویریہ رؤف، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، منیبہ صدیقی، عروج شاہ اور ماہم شامل ہیں۔ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہو گا اور پلیئر کے ڈرافٹ 23 مارچ کو ہوں گے۔



Source link

متعلقہ

قومی کرکٹ ٹیم کا حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

Swat Voice Editor

کولمبو ٹیسٹ، عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری

Swat Voice Editor

ایشیا کپ کہاں ہو گا؟ بھارتی بورڈ کا نیا موقف سامنے آ گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy