Swat Voice
Sport

ٹی 20 کرکٹ، کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم

WhatsApp Image 2023 02 28 at 2.01.39 AM 960x540 - ٹی 20 کرکٹ، کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم


ڈگلس: ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ورلڈ ریکارڈ کر دیا گیا۔

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پوری ٹیم 10 رنز پر ہی آوْٹ ہو گئی جبکہ مخالف ٹیم نے صرف 2 گیندوں پر ہدف عبور کر کے میچ جیت لیا۔

کارٹا گینا کے میدان میں آئل آف مین اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں یہ ریکارڈ قائم ہوا۔ جب آئل آف مین کی پوری ٹیم آٹھویں اوور میں صرف 10 رنز پر ہی آوْٹ ہو گئی۔

اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4, 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپین نے پہلی 2 گیندوں پر ہی ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

اس سے قبل ٹی 20 کی تاریخ کا کم ترین اسکور 15 تھا جو گزشتہ سال دسمبر میں بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف بنایا تھا۔



Source link

متعلقہ

آئی پی ایل میدانِ جنگ بن گیا، بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

یقین ہے کہ بھارتی کنڈیشنز میں پاکستان ضرور ٹاپ فور میں جگہ بنائے گا، وسیم اکرم

Swat Voice Editor

شاہ رخ خان میسی کے دیوانے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy