Swat Voice
Sport

آسٹریلین ویمن ٹیم نے چھٹی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

WhatsApp Image 2023 02 26 at 11.01.38 PM 960x540 - آسٹریلین ویمن ٹیم نے چھٹی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا


کیپ ٹاؤن: آسٹریلین ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

بھارت اور بنگلادیش میچ میں آئی سی سی کی بڑی غلطی

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی 74 اور ایشلیگ گارڈنر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزانے کیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی جس کے نتیجے آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت کر چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج اپنے سر پہ سجا لیا۔

آئی سی سی نے بابر اعظم کوبادشاہ بابر کا خطاب دے دیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا والورٹ 61 اور چولی ٹرایون 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی جب کہ آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Source link

متعلقہ

تین ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، بابر اعظم

Swat Voice Editor

جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف برتری حاصل کر لی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy