Swat Voice
Sport

شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟

WhatsApp Image 2023 02 26 at 3.19.15 AM 960x540 - شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق میرے پسندیدہ بیٹر ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساری ٹیمیں کافی اچھا کھیل رہی ہیں اور اسی لیے مقابلہ بھی سخت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں 190 سے زیادہ رنز کیے تھے اور ابھی صرف 3 میچ ہوئے ہیں تاہم آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ ہیری بروک کی جگہ ہم نے اپنا کمبی نیشن اچھا بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عبداللہ شفیق میرے پسندیدہ بیٹر ہیں اور بابر اعظم کے بعد عبداللہ شفیق بہترین بلے باز ہیں۔ عبداللہ شفیق کی طبیعت ناساز تھی جس وجہ سے وہ شروع کے میچز نہیں کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور نیٹ میں ان کو باؤلنگ کر کے بہت مزا آتا ہے، کوشش کریں گے بابر اعظم کے خلاف اچھی باؤلنگ کریں۔



Source link

متعلقہ

محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

Swat Voice Editor

بھارت کو شرمناک شکست، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

Swat Voice Editor

الفاظ ختم ہو گئے، کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی، ویرات کوہلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy