Swat Voice
Sport

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

WhatsApp Image 2023 02 26 at 1.21.00 AM 960x540 - پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیے گئے کیمرے چوری ہو گئے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمرے قذافی اسٹیڈیم سے چوری ہوئے جن کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

درج کیے گئے مقدمات کے متن کے مطابق نامعلوم چور قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے لے اڑے جبکہ چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچھائی گئی فائبر کیبل بھی چوری کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، وسیم اکرم کے غصہ کی وجہ عامر سہیل نے بتا دی

واضح رہے کہ کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا گیا تھا۔ تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔



Source link

متعلقہ

ایشیا کپ پاکستان میں ہونیکا امکان، بھارت سے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

Saeed

اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان، جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

Saeed

بھارت کو شکست، ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy