پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا۔
36 سالہ آل راؤنڈر نڈا ڈار نے 129 ٹی 20 میچز کھیل کر 126 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی مشترکہ باؤلر بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8: کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 67 رنز سے شکست دیدی
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد نے 125 جبکہ آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 122 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔