Swat Voice
Sport

کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا

WhatsApp Image 2023 02 19 at 8.42.22 PM 960x540 - کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا


کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے  جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کراچی کنگز کی جانب سے جانب سے جیمز وِنس نے 46، میتھیو ویڈ نے 36،عماد وسیم نے 35 اور بین کٹنگ نے 20 رنز بنائے ہیں۔

میچ میں لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،زمان خان ،حارث رؤف اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پی ایس ایل 8:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اوپنرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی چھ اوورز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت تمام باؤلرز کو نہایت شاندار انداز میں کھیلا۔

میرا گانا پی ایس ایل کے آفیشل نغمے سے بہتر ہے، چاہت فتح علی خان

دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی 7 اوورز میں اپنی ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد قلندرز کو پہلی کامیابی ملی، یہ کامیابی اس طرح ملی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں میتھیو ویڈ رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔

اس وقت جیمز ونس کا ساتھ دینے حیدر علی آئے اور دونوں نے مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر 102 کے مجموعے پر لیام ڈاسن نے حیدر کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

شعیب ملک صرف دس رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے، تجربہ کار بلے باز کو فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ گیند ان کے بلے باز کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے دستانوں میں محفوظ ہو گئی تھی۔

کراچی کنگز کو 14 ویں اوور میں سب سے بڑا دھچکہ اس وقت  لگا جب انگلینڈ کے جیمز ونس 46 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، کراچی کنگز نے اب تک 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ہیں۔

کھیلا جانے والا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکے ہیں، آج کے میچ میں شکست ایونٹ کے پلے آف تک رسائی کے امکانات کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عامر میدان میں ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان کر رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ

تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Swat Voice Editor

سابق اسٹار فٹبالر انتقال کر گئے

Swat Voice Editor

برج ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy