Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

مینگورہ، تاج چوک میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

khwaja siraaa - مینگورہ، تاج چوک میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

سوات وائس : مینگورہ شہر کے تاج چوک میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ خواجہ سرا اسامہ عرف ماہ نور موقع پر جاں بحق جبکہ اسرارعرف گلالئی زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی خواجہ سرا کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مٹہ سے تعلق رکھنے والے نواب نامی شخص نے دونوں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواجہ سرا کا تعلق کراچی اور زخمی خواجہ سرا کا تعلق مردان سے ہیں۔ دونوں مینگورہ کے سہراب خان چوک میں رہائش پذیر تھے۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ۔

متعلقہ

سیدو شریف میں ایڈوکیٹ اسداللہ نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، اسپتال منتقل، وکیل گرفتار

Swat Voice Editor

منگلور ، بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

Swat Voice Editor

ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، دو کروڑ بیس لاکھ برآمد، ملزم گرفتار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy