Swat Voice
Sport

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ

WhatsApp Image 2023 02 18 at 12.25.48 1 960x540 - پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ


پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد پاکستان سپر لیگ سے متعلق اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر ڈالی۔

نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مختلف معاہدے توڑنے پر پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کا اعلان کیا تھا، پی ایس ایل کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، یہ جاری رہے گی۔

ان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے نجم سیٹھی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ  چاہے ملک کے دیگر حصوں پر حملہ ہو، پی ایس ایل جاری رہے گا۔انہیں ملک سے زیادہ پی ایس ایل کی فکر ہے!

ایک اور صارف نے لکھا کہ نجم سیٹھی کے پی ایس ایل کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والے بیان پر بہت صدمہ ہوا کیونکہ ٹی ٹی پی نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین کو پیغام دیتے ہوئے الفاظ کا انتخاب سمجھداری سے کرنا چاہیے۔





Source link

متعلقہ

چیف سلیکٹر کی چیپ سیلکشن، محمد عامر

Swat Voice Editor

لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا

Swat Voice Editor

پاک بھارت ٹاکرا نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy