Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

kalam sharah - کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

سوات وائس : برف باری کے باعث بند ہونے والی کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال نہ ہوسکی۔ بالائی علاقوں مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کے علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ وادی کالام شاہراہ گوریت اور جاخ کے مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوچکی تھی۔ جاخ اور دیگر مقامات پر تحصیل بحرین انتظامیہ نے سڑک بحال کردی ہے، لیکن جاخ کے مقام پر بھاری مقدار میں برفانی تودہ گرنے کے باعث صرف فوربائی فور گاڑیاں کراس کرسکتی ہے۔ چھوٹی گاڑیوں اور ہائس کے لئے راستہ بند ہونے کے باعث کرائیوں میں بھی دگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اہلیان کالام نے محکمہ این ایچ اے سے مزید مشینریاں فراہم کرکے فوری طور پر سڑک بحال کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ

سیاحت کی ترقی کے لیے  سیاحتی مقامات پر زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ، نگران صوبائی وزیر محمد علی شاہ

Swat Voice Editor

روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع

Swat Voice Editor

سوات میں جلسے جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں ،ڈپٹی کمشنر سوات

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy