Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

Minister - نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

سوات وائس : نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سید امتیاز حسین شاہ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی انجینئراحمد نبی سلطان، چیف انجینئر نارتھ انجنئیر محمد طارق، چیف انجینئر میگا پروجیکٹس انجنئیر شہاب خان، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے آفیسرز شریک ہوئے۔ سی اینڈ ڈبلیو اور پی کے ایچ اے حکام نے اجلاس کو جاری منصوبوں پر پیشرفت و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے سکیم بہ سکیم بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر محمد علی شاہ نے صوبے کے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے جاری خصوصاً تکمیل کے قریب منصوبوں کو فوقیت میں رکھنے اور لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تکمیل کے قریب منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور مالی وسائل کو اسی تناظر میں مختص کیا جائے۔ منصوبوں کی اہمیت کا جائزہ لیتے ہوئے نگران وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے صحت منصوبوں خصوصاً ہسپتالوں کی تعمیر میں پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر نے تمام اقدامات کام کے میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر کسی پریشر کے کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی نگران وزیرِ برائے مواصلات و تعمیرات نے مجوزہ اور ایسے منصوبوں جس کے لئے رقم مختص نہیں ہوئی کا جائزہ لینے کے بعد  ایسے تمام منصوبوں کی لست تیار کرنے اور ترجیحی لسٹ سے نکال کر ان کے لئے الگ لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ

کبل کے علاقہ دیولئی میں نجی سکول کے 10 بچے گرمی سے بے ہوش ہو گئے

Swat Voice Editor

امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

سوات میں 5.2 شدت کا زلزلہ، مرکز کشمیر کا پہاڑی علاقہ تھا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy