Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست

WhatsApp Image 2023 02 16 at 1.24.33 AM 960x540 - ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست


کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ کو 166 رنز کا ہدف دیا تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 102 رنز کی اننگز کھیلی اور پہلی ٹی 20 ورلڈکپ میں سنچری کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 28 گیندوں پر 33 رنز اور عائشہ نسیم نے 2 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔



Source link

متعلقہ

چار سال پہلے دوست نے کہا تھا بابراعظم کا خیال رکھنا وہ عظیم بیٹر بنے گا، نجم سیٹھی

Swat Voice Editor

قومی ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت جائے گی

انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy